المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب ما جاء في لزوم الجماعة، والنهي عن مفارقتها وغير ذلك باب: جماعت کو لازم پکڑنے اور اس سے جدا ہونے کی ممانعت وغیرہ کے بارے میں وارد روایات کا بیان
حدیث نمبر: 490
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ صَالِحٍ الدَّهَّانُ الْكُوفِيُّ، ثنا مُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِعَمَلٍ» . قُلْنَا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لَا وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ» وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِترجمہ
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”کوئی شخص محض اپنے عمل کی بنیاد پر جنت میں داخل نہیں ہوگا۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہ میں بھی نہیں، سوائے اس کے کہ اللہ عزوجل مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ لے“، اور آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھا۔