المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبان بن عثمان بن عفان، عن زيد بن ثابت باب: ابان بن عثمان بن عفان کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4871
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شُعْبَةُ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ سُلَيْمَانَ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «نَضَّرَ اللهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَحَفِظَهُ فَبَلَّغَهُ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ»
" ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُسْلِمٍ أَبَدًا: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْأَمْرِ وَلُزُومُ الْجَمَاعَةِ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ "ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس شخص کو تر و تازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی، اسے یاد رکھا، پھر آگے پہنچا دیا، کیونکہ بسا اوقات فقہ کا حامل خود فقیہ نہیں ہوتا۔“
”تین چیزیں ایسی ہیں کہ کسی مسلمان کا دل کبھی ان میں دھوکا نہیں کھاتا: اللہ کے لیے عمل کو خالص کرنا، حکمرانوں کے لیے خیرخواہی، اور جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ ان کی دعا ان کے پیچھے رہنے والوں کو گھیرے رہتی ہے۔“