المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الزهري، عن خارجة بن زيد، عن زيد باب: زہری کی خارجہ بن زید کے واسطے سے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4823
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا، أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالَا: سَمِعْنَا إِبْرَاهِيمَ بْنَ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ يَقُولُ: إِنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ يَقُولُ: " فَقَدْتُ آيَةً مِنْ سُورَةِ الْأَحْزَابِ حِينَ نَسَخْتُ الْمُصْحَفَ، وَكُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُهَا، فَالْتَمَسْتُهَا فَوَجَدْتُهَا مَعَ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ {مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ} [الأحزاب: ٢٣] فَأَلْحَقْتُهَا فِي سُورَتِهَا مِنَ الْمُصْحَفِ "ترجمہ
خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: جب میں قرآن کی کتابت کر رہا تھا تو سورۃ الاحزاب کی ایک آیت مجھے نہ ملی، حالانکہ میں رسول اللہ ﷺ کو یہ آیت پڑھتے سنا کرتا تھا۔ میں نے اسے تلاش کیا تو یہ سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس ملی: ”مومنوں میں کچھ ایسے مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے گئے عہد کو سچا کر دکھایا“ [سورۃ الاحزاب: 23]، تو میں نے اسے اس کی سورت میں قرآن کے نسخے میں جوڑ دیا۔