المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن ثابت الأنصاري يكنى أبا سعيد ويقال أبو خارجة باب: سیدنا زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوسعید تھی، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابوخارجہ تھی
حدیث نمبر: 4733
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ، حِينَ مَاتَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: «الْيَوْمَ مَاتَ حَبْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَعَسَى اللهُ أَنْ يَجْعَلَ فِي ابْنِ عَبَّاسٍ مِنْهُ خَلْفًا»ترجمہ
یحییٰ بن سعید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے، جب زید بن ثابت رضی اللہ عنہ وفات پا گئے، فرمایا: ”آج اس امت کا عالم فوت ہو گیا، اور شاید اللہ ابن عباس میں اس کی کمی پوری کر دے۔“