حدیث نمبر: 4734
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَابَهْرَامَ الْأَيْذَجِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ سَعِيدٍ الْقَيْسِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنٌ عُبَادَةَ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ: شَهِدْتُ جَنَازَةَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَلَمَّا دُلِّي فِي قَبْرِهِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: «يَا هَؤُلَاءِ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَعْلَمَ كَيْفَ ذَهَابُ الْعِلْمِ فَهَكَذَا ذَهَابُ الْعِلْمِ، وَايْمُ اللهِ لَقَدْ ذَهَبَ الْيَوْمَ عِلْمٌ كَثِيرٌ» قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: «وَالْقَائِلُ لَقَدْ ذَهَبَ بِهِ عِلْمٌ كَثِيرٌ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ»
ترجمہ

سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: میں زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے جنازے میں حاضر تھا، جب انہیں قبر میں اتارا گیا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”لوگو! جسے یہ جاننا ہو کہ علم کیسے اٹھ جاتا ہے تو یہی علم کا اٹھ جانا ہے، اللہ کی قسم! آج بہت سا علم چلا گیا۔“ سعید بن مسیب کہتے ہیں: اور یہ کہنے والے کہ بہت سا علم چلا گیا، ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 4734
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 109، حدیث 4751