المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر وفاة أبي طلحة " وقد اختلف في وفاته فقيل مات غازيا في البحر، وقيل مات بالمدينة، فأما من ذكر أنه مات غازيا في البحر " باب: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان (ان کی وفات میں اختلاف ہے: کہا گیا ہے کہ وہ سمندر میں جہاد کرتے ہوئے فوت ہوئے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدینہ میں فوت ہوئے؛ پہلے وہ روایات جو یہ بتاتی ہیں کہ وہ سمندر میں جہاد کے دوران فوت ہوئے)
حدیث نمبر: 4668
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ أَبُو طَلْحَةَ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ، وَصَلَّى عَلَيْهَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سَنَةَ سَبْعِينَ، وَاسْمُهُ زَيْدُ بْنُ سَهْلٍ»ترجمہ
ابوزنباع روح بن فرج، یحییٰ بن بکیر سے بیان کرتے ہیں: ”ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سن چونتیس ہجری میں وفات پا گئے، اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، وہ ستر برس کی عمر میں فوت ہوئے، اور ان کا نام زید بن سہل تھا۔“