المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر وفاة أبي طلحة " وقد اختلف في وفاته فقيل مات غازيا في البحر، وقيل مات بالمدينة، فأما من ذكر أنه مات غازيا في البحر " باب: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان (ان کی وفات میں اختلاف ہے: کہا گیا ہے کہ وہ سمندر میں جہاد کرتے ہوئے فوت ہوئے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدینہ میں فوت ہوئے؛ پہلے وہ روایات جو یہ بتاتی ہیں کہ وہ سمندر میں جہاد کے دوران فوت ہوئے)
حدیث نمبر: 4669
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: " مَاتَ أَبُو طَلْحَةَ زَيْدُ بْنُ سَهْلٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ مَاتَ ابْنَ سَبْعِينَ سَنَةً، وَقَدْ قِيلَ: إِنَّ أَبَا طَلْحَةَ مَاتَ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ "ترجمہ
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: ابوطلحہ زید بن سہل رضی اللہ عنہ سن چونتیس ہجری میں وفات پا گئے، اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، وہ ستر برس کی عمر میں فوت ہوئے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابوطلحہ سن بتیس ہجری میں وفات پا گئے۔