المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ربيعة بن الحارث بن عبد المطلب بن هاشم يكنى أبا أروى " وأم ربيعة، وأم أخيه أبي سفيان بن الحارث واحدة، وهي عزة بنت قيس بن طريف من ولد الحارث بن فهر توفي سنة ثلاث وعشرين، ومات نوفل بن الحارث ويكنى أبا الحارث بالمدينة سنة خمس عشرة، وهو أخوه لأبيه وأمه باب: سیدنا ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہ، کنیت ابواروی۔ ربیعہ اور ان کے بھائی ابوسفیان بن حارث کی والدہ ایک ہی تھیں، یعنی عزہ بنت قیس بن طریف، جن کا تعلق حارث بن فہر کی اولاد سے تھا۔ ربیعہ کا انتقال 23 ہجری میں ہوا، اور ان کے سگے بھائی نوفل بن حارث، جن کی کنیت ابوالحارث تھی، کا انتقال مدینہ میں 15 ہجری میں ہوا
حدیث نمبر: 4553
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقَاشِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: اجْتَمَعَ رَبِيعَةُ بْنُ الْحَارِثِ وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ يُونُسَ، وَرَوَى الزُّهْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَلَاثَةِ إِخْوَةٍ: عَنْ عَبْدِ اللهِ، وَعُبَيْدِ اللهِ، وَمُحَمَّدٍ، وَهُمْ بَنُو عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍترجمہ
عبدالمطلب بن ربیعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ربیعہ بن حارث اور سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہما اکٹھے ہوئے - پھر راوی نے یونس کی حدیث جیسی حدیث بیان کی۔
اور زہری رحمہ اللہ نے یہ حدیث تین بھائیوں سے روایت کی ہے: عبداللہ، عبیداللہ اور محمد سے، جو عبداللہ بن حارث بن نوفل کے بیٹے ہیں۔