المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رفاعة بن رافع الزرقي الأنصاري عقبي بدري باب: سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی انصاری رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ اور بدر میں شریک
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ» قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ عَلِّمْنِي، فَقَالَ: «إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَتَوَضَّأْ كَمَا أَمَرَكَ اللهُ، ثُمَّ قُمْ فَاسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ فَكَبِّرْ، فَإِنْ كَانَ مَعَكَ قُرْآنٌ فَاقْرَأْ، وَإِلَّا فَسَبِّحِ اللهَ وَكَبِّرْهُ، ثُمَّ ارْكَعْ فَأَمْكِنْ كَفَّيْكَ مِنْ رُكْبَتَيْكَ، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى يَعْتَدِلَ صُلْبُكَ، ثُمَّ اسْجُدْ فَأَمْكِنْ جَبْهَتَكَ مِنَ الْأَرْضِ، ثُمَّ اصْنَعْ ذَلِكَ فَإِذَا صَنَعْتَ ذَلِكَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُكَ، وَمَا نَقَصْتَ مِنْ ذَلِكَ فَقَدْ نَقَصْتَ مِنْ صَلَاتِكَ»سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو مسجد میں نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا: ”جاؤ، دوبارہ نماز پڑھو۔“ دو یا تین بار یہ فرمایا، پھر اس نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے سکھا دیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو جیسے اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے وضو کرو، پھر کھڑے ہو کر قبلہ رخ ہو جاؤ اور تکبیر کہو، اگر تمہارے پاس قرآن یاد ہو تو پڑھو، ورنہ اللہ کی تسبیح اور تکبیر کرو، پھر رکوع کرو اور اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر جما دو، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ تمہاری کمر سیدھی ہو جائے، پھر سجدہ کرو اور اپنی پیشانی زمین پر جما دو، پھر ایسا ہی کرتے رہو، جب تم نے ایسا کیا تو تمہاری نماز مکمل ہو گئی، اور جو کچھ تم نے اس میں کمی کی تو تم نے اپنی نماز میں کمی کی۔“