❮
❯
حدیث نمبر: 4372
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُبَابِ الْحِمْيَرِيُّ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ بَعِيرًا مِنَ إِبِلِ الصَّدَقَةِ نَدَّ فَطَلَبُوهُ، فَلَمَّا أَعْيَاهُمْ أَنْ يَأْخُذُوهُ رَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ، فَأَصَابَ مَقْتَلَهُ، فَسَأَلُوهُ عَنْ أَكْلِهِ، فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهِ فَقَالَ: «إِنَّ لَهَا أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ، فَإِذَا خَشِيتُمْ مِنْهَا شَيْئًا فَاصْنَعُوا بِهِ مِثْلَ مَا صَنَعْتُمْ بِهَذَا ثُمَّ كُلُوهُ»
ترجمہ

عبایہ بن رفاعہ رحمہ اللہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ صدقے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ بھاگ نکلا، لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، جب وہ اسے پکڑنے سے عاجز آ گئے تو ایک شخص نے اسے تیر مار کر مار ڈالا، تو انہوں نے آپ ﷺ سے اسے کھانے کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے اسے کھانے کا حکم دیا اور فرمایا: ”ان (اونٹوں) میں بھی وحشی جانوروں کی طرح بدکنے کی عادت ہوتی ہے، پس جب تم ان میں سے کسی سے یہ خدشہ محسوس کرو تو اس کے ساتھ ویسا ہی کرو جیسا تم نے اس کے ساتھ کیا، پھر اسے کھا لو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4372
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 272، حدیث 4387