❮
❯
حدیث نمبر: 4359
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو طَاهِرِ بْنِ السَّرْحِ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ سَهْلِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ، فَنَادَاهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ، فَمَشَى مَعَهُ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ رَجَعَ فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَثَرَ الْغُسْلِ فَسَأَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ غُسْلِهِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ نِدَاءَكَ وَأَنَا أُجَامِعُ امْرَأَتِي، فَقُمْتُ قَبْلَ أَنْ أَفْرُغَ فَاغْتَسَلْتُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ» ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ: «إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ»
ترجمہ

سہل بن رافع بن خدیج رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے انہیں آواز دی، وہ آپ ﷺ کی طرف نکل آئے اور آپ ﷺ کے ساتھ چلتے ہوئے مسجد تک پہنچے، پھر وہ واپس گئے اور غسل کیا، پھر لوٹ آئے تو نبی کریم ﷺ نے ان پر غسل کا اثر دیکھا، چنانچہ نبی کریم ﷺ نے ان سے ان کے غسل کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: میں نے آپ ﷺ کی پکار سنی جبکہ میں اپنی بیوی سے مباشرت کر رہا تھا، تو میں (انزال سے) فارغ ہونے سے پہلے ہی اٹھ کھڑا ہوا اور غسل کر لیا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”پانی صرف پانی (کے اخراج) سے واجب ہوتا ہے۔“ پھر اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب دونوں ختنہ گاہیں مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4359
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 267، حدیث 4374