حدیث نمبر: 4358
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، ثنا عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي قَيْسٍ حَدَّثَهُ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا أَكْثَرُ الْأَنْصَارِ أَرْضًا قَالَ: «ازْرَعْ» ، قُلْتُ: هِي أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: «فَبَوِّرْ»
ترجمہ

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں انصار میں سب سے زیادہ زمین والا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے کاشت کرو۔“ میں نے عرض کیا: وہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر (بقیہ) بنجر چھوڑ دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4358
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 266، حدیث 4373