المعجم الكبير للطبراني
باب الدال— حرف دال سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
دحية بن خليفة الكلبي باب: سیدنا دحیہ بن خلیفہ کلبی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4184
حَدَّثَنَا الْمُقَدَّمُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَبُو الْأَسْوَدِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَيَّاشٍ، حَدَّثَهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَاطِي فَأَعْطَانِي قُبْطِيَّةً فَقَالَ: «اصْدَعْهَا صَدْعَتَيْنِ فَاقْطَعْ أَحَدَهُمَا قَمِيصًا وأَعْطِ الْآخَرَ امْرَأَتَكَ لِتَخْتَمِرَ بِهَا» فَلَمَّا أَدْبَرَتُ قَالَ: «مُرِ امْرَأَتَكَ أَنْ تَجْعَلَ تَحْتَ صَدْعَتِهَا ثَوْبًا لَا تَصِفُهَا»ترجمہ
سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے قبطی کپڑے (اپنے پاس سے) لیے اور مجھے ایک قبطیہ عطا فرمایا اور فرمایا: ”اسے دو حصوں میں پھاڑ لو، ایک سے قمیص بنا لو اور دوسرا اپنی بیوی کو دے دو کہ وہ اس سے اوڑھنی بنائے۔“ جب میں پیٹھ موڑ کر جانے لگا تو فرمایا: ”اپنی بیوی سے کہو کہ وہ اس کپڑے کے نیچے ایک اور کپڑا لگا لے تاکہ اس کا بدن نمایاں نہ ہو۔“