المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن أبي حازم، عن خالد بن الوليد باب: قیس بن ابی حازم کی سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3822
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ مِهْرَانَ، ثنا الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ يَرْمِي بَيْنَ هَدَفَيْنِ وَمَعَهُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَقَالَ: «أُمِرْنَا أَنْ نُعَلِّمَهُ أَوْلَادَنَا الرَّمْيَ وَالْقُرْآنَ»ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے جنگ یرموک کے دن سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو دو نشانوں کے درمیان تیر اندازی کرتے دیکھا، اور ان کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ لوگ تھے، انہوں نے فرمایا: ”ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اپنی اولاد کو تیر اندازی اور قرآن سکھائیں۔“