المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن عباس، عن خالد بن الوليد باب: ابن عباس کی سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3803
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أُتِيَ بِضَبٍّ مَشْوِيٍّ فَأَهْوَى إِلَيْهِ بِيَدِهِ لِيَأْكُلَ مِنْهُ فَقَالَ لَهُ بَعْضُ مَنْ حَضَرَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ فَرَفَعَ يَدَهُ، فَقَالَ لَهُ خَالِدٌ: أَحَرَامٌ هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لَا، وَلَكِنَّهُ لَمْ يَكُنْ فِي أَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: نبی کریم ﷺ کے پاس بھنی ہوئی گوہ لائی گئی تو آپ ﷺ نے اسے کھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا، حاضرین میں سے کسی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ گوہ کا گوشت ہے، تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ حرام ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، لیکن یہ میری قوم کی سرزمین میں نہیں پایا جاتا، اس لیے مجھے اس سے کراہت آتی ہے۔“