حدیث نمبر: 3780
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ، ثنا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ جُزَيٍّ، عَنْ أَخِيهِ خُزَيْمَةَ بْنِ جُزَيٍّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ الْأَرْنَبُ؟ قَالَ: «لَا آكُلُهَا وَلَا أَنْهَى عَنْهَا» ، قُلْتُ: وَإِنِّي لَسْتُ تَارِكَها مَا لَمْ تَنْهُ عَنْهَا، قَالَ: " إِنَّهَا تَحِيضُ - أَوْ قَالَ: تَدْمَى - "، قُلْتُ: فَالضَّبُعُ؟ قَالَ: «وَمَنْ يَأْكُلُ الضَّبُعَ؟»
ترجمہ

سیدنا خزیمہ بن جزی سلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! خرگوش کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اسے نہیں کھاتا اور نہ اس سے منع کرتا ہوں۔“ میں نے عرض کیا: میں اسے نہیں چھوڑوں گا جب تک آپ اس سے منع نہ کریں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے حیض آتا ہے“ (یا فرمایا: ”اسے خون آتا ہے“)۔ میں نے عرض کیا: پھر لکڑبگھا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا لکڑبگھا کون کھاتا ہے؟“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 3780
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 101، حدیث 3795