المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند حسان بن ثابت رضي الله عنه باب: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 3571
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ كَانَ فِي حَلْقَةٍ فِيهِمْ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ لَهُ: أَنْشُدُكَ اللهَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَجِبْ عَنِّي أَيَّدَكَ اللهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ؟» ، قَالَ: اللهُمَّ نَعَمْترجمہ
سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ایک حلقے میں تھے جس میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، تو انہوں نے ان سے کہا: اے ابوہریرہ! میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”میری طرف سے جواب دو، اللہ تمہیں روح القدس کے ذریعے تقویت دے“؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہاں۔