المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حمل بن مالك بن النابغة الهذلي باب: سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَامَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: أُذَكِّرُ اللهَ امْرَأً سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الْهُذَلِيُّ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ كُنْتُ بَيْنَ جَارِتَيْنِ ـ يَعْنِي ضَرَّتَيْنِ، فَجَرَحَتْ أَوْ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِعَمُودِ ظُّلَّتِها فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ مَا فِي بَطْنِهَا، «فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ» ، فَقَالَ عُمَرُ: اللهُ أَكْبَرُ لَوْ لَمْ نَسْمَعْ بِهَذَا مَا قَضَيْنَا بِغَيْرِهِسیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں اس شخص کو جس نے رسول اللہ ﷺ سے جنین کے بارے میں فیصلہ سنا ہو۔ تو حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے امیر المومنین! میں دو سوکنوں کے درمیان تھا، تو ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی چوب سے زخمی یا مارا جس سے وہ مر گئی اور اس کے پیٹ میں جو بچہ تھا وہ بھی مر گیا۔ ”نبی کریم ﷺ نے جنین کے بارے میں ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ فرمایا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اکبر! اگر ہم یہ حدیث نہ سنتے تو اس کے سوا کسی اور بات کا فیصلہ نہ کرتے۔