المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حمل بن مالك بن النابغة الهذلي باب: سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3470
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ الْهُذَلِيِّ أَنَّهُ كَانَتْ عِنْدَهُ امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجَ عَلَيْهَا أُخْرَى، فَتَغَايَرَتَا فَضَرَبَتِ الْهِلَالِيَّةُ الْعَامِرِيَّةَ بِعُودِ فُسْطَاطٍ لِي، فَطَرَحَتْ وَلَدًا مَيِّتًا، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دُوهُ» ، فَجَاءَ وَلِيُّهَا فَقَالَ: أَنَدِي مَنْ لَا أَكَلَ، وَلَا شَرِبَ، وَلَا اسْتَهَلَّ، فَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ، فَقَالَ: «رَجَزُ الْأَعْرَابِ نَعَمْ دُوهُ فِيهِ غُرَّةُ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٌ»ترجمہ
ہذلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک بیوی تھی، تو انہوں نے اس پر ایک اور عورت سے نکاح کر لیا، تو ان دونوں میں رقابت پیدا ہو گئی، تو ہلالیہ نے عامریہ کو میرے خیمے کی ایک چوب سے مارا جس سے اس نے مردہ بچہ جن دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اس کی دیت ادا کرو۔“ تو اس (مارنے والی) عورت کا ولی آیا اور کہا: کیا میں اس کی دیت ادا کروں جس نے نہ کھایا، نہ پیا، نہ آواز نکالی؟ ایسے کا خون تو یونہی جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا یہ بدوؤں کی مقفیٰ عبارت ہے؟ ہاں، اس کی دیت ادا کرو، اس میں ایک غلام یا لونڈی واجب ہے۔“