المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سلام الأسود عن الحارث الأشعري باب: ابوسلام اسود کی سیدنا حارث اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ، عَنْ جَدِّهِ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ الْأَشْعَرِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا آمُرُكُمْ بِخَمْسِ كَلِمَاتٍ أَمَرَنِي اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِنَّ؟ الْجَمَاعَةِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَالْهِجْرَةِ وَالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قَيْدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ رَأْسِهِ إِلَّا أَنْ يَرْجِعَ، وَمَنْ دَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ فَإِنَّهُ مِنْ جُثَاءِ جَهَنَّمَ» . قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى؟ قَالَ: «وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى، ادْعُوا بِدَعْوَى اللهِ الَّذِي سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ الْمُؤْمِنِينَ عِبَادَ اللهِ»سیدنا حارث اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں پانچ باتوں کا حکم نہ دوں جن کا اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے؟ جماعت کے ساتھ رہنا، سننا اور اطاعت کرنا، ہجرت اور اللہ کے راستے میں جہاد۔ جو جماعت سے ایک بالشت برابر بھی نکلا تو اس نے اسلام کا قلادہ اپنے سر سے اتار پھینکا، مگر یہ کہ وہ رجوع کر لے، اور جس نے جاہلیت کی پکار پکاری تو وہ جہنم کے گھٹنوں کے بل گرنے والوں میں سے ہے۔“ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے، اللہ کی اس پکار سے پکارو جس سے اس نے تمہیں مسلمین، مؤمنین، اللہ کے بندے کا نام دیا ہے۔“