المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن عمرو " عم البراء بن عازب، بدري " باب: سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے چچا، بدری صحابی
حدیث نمبر: 3394
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: لَقِيتُ خَالِي وَمَعَهُ رَايَةٌ، فَقُلْتُ: أَيْنَ تَذْهَبُ؟ قَالَ: «أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةَ أَبِيهِ مِنْ بَعْدِهِ أَضْرِبُ عُنُقَهُ وَأَقْتُلُهُ»ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے ماموں سے ملا، ان کے ساتھ ایک جھنڈا تھا، میں نے پوچھا: کہاں جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کے بعد اس کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے، تاکہ میں اس کی گردن اڑا دوں اور اسے قتل کر دوں۔“