المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن عمرو " عم البراء بن عازب، بدري " باب: سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے چچا، بدری صحابی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرٍ الْوَكِيعِيُّ الْمِصْرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ جَنَادٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَقِيتُ عَمِّي وَقَدِ اعْتَقَدَ رَايَةً، فَقُلْتُ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ فَقَالَ: «بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةَ أَبِيهِ أَضْرِبُ عُنُقَهُ وَآخُذُ مَالَهُ» . وَهَكَذَا رَوَاهُ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ وَزَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَقِيتُ عَمِّي. وَخَالَفَهُمَا السُّدِّيُّ، فَرَوَاهُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: لَقِيتُ خَالِي. وَخَالُهُ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ، وَلَمْ يُدْخِلْ بَيْنَ عَدِيٍّ وَالْبَرَاءِ يَزِيدَسیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے چچا سے ملا، ان کے ساتھ ایک جھنڈا بندھا ہوا تھا، میں نے پوچھا: کہاں کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے، تاکہ میں اس کی گردن اڑا دوں اور اس کا مال لے لوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی طرح اشعث بن سوار اور زید بن ابی انیسہ نے بھی عدی بن ثابت سے، انہوں نے یزید بن براء سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، جس میں وہ کہتے ہیں: میں اپنے چچا سے ملا۔ اور سدی نے ان دونوں کی مخالفت کی، انہوں نے عدی بن ثابت سے، براء سے روایت کی، جس میں وہ کہتے ہیں: میں اپنے ماموں سے ملا۔ اور ان کے ماموں ابوبردہ بن نیار تھے، اور اس روایت میں عدی اور براء کے درمیان یزید کو شامل نہیں کیا۔