المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث، ويقال حارثة بن سراقة الأنصاري، بدري " استشهد يوم بدر " باب: سیدنا حارث، اور حارثہ بن سراقہ انصاری بھی کہا جاتا ہے، رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، یوم بدر میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 3358
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ " فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بَدْرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: حَارِثَةُ بْنُ سُرَاقَةَ "ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ بدر کے دن شہید ہونے والے انصار میں سے، پھر بنو نجار میں سے نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں: حارثہ بن سراقہ (شہید ہوئے)۔