❮
❯
حدیث نمبر: 3339
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ حُصَيْنٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنِي زُرَارَةُ بْنُ كَرِيمٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيِّ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ، وَكَانَ الْحَارِثُ رَجُلًا جَسِيمًا، فَنَزَلَ إِلَيْهِ الْحَارِثُ، فَدَنَا مِنْهُ حَتَّى حَاذَى وَجْهَهُ بِرُكْبَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَهْوَى نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ وَجْهَ الْحَارِثِ، فَمَا زَالَتْ نُضْرَةٌ عَلَى وَجْهِ الْحَارِثِ حَتَّى هَلَكَ، فَقَالَ لَهُ الْحَارِثُ: يَا نَبِيَّ اللهِ ادْعُ اللهَ لِي. فَقَالَ: «اللهُمَّ اغْفِرْ لَنَا» . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عَبْدِ الْوَارِثِ
ترجمہ

سیدنا حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، جبکہ آپ ﷺ اپنی اونٹنی عضباء پر سوار تھے، اور حارث رضی اللہ عنہ بھاری بھرکم جسم کے آدمی تھے، تو وہ (سواری سے) اتر کر آپ ﷺ کے قریب ہوئے یہاں تک کہ ان کا چہرہ رسول اللہ ﷺ کے گھٹنے کے برابر آ گیا، تو نبی اللہ ﷺ نے جھک کر حارث رضی اللہ عنہ کے چہرے پر ہاتھ پھیرا، تو حارث رضی اللہ عنہ کے چہرے کی رونق تادمِ مرگ برقرار رہی، اس پر حارث رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا نبی اللہ! میرے لیے دعا فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمیں بخش دے۔“ پھر راوی نے عبدالوارث کی حدیث جیسا باقی مضمون بیان کیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3339
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 262، حدیث 3352