المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن هشام المخزومي " استشهد يوم اليرموك سنة خمس عشرة، وهو الحارث بن هشام بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم، يكنى أبا عبد الرحمن، وأمه أسماء بنت مخرمة بن جندل بن أمير بن نهشل بن دارم بن مالك بن حنظلة بن مالك بن زيد مناة بن تميم، أسلم يوم باب: سیدنا حارث بن ہشام مخزومی رضی اللہ عنہ، پندرہ ہجری میں یرموک کے دن شہید ہوئے، اور وہ حارث بن ہشام بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم ہیں، کنیت ابوعبدالرحمن، ان کی والدہ اسماء بنت مخرمہ بن جندل بن امیر بن نہشل بن دارم بن مالک بن حنظلہ بن مالک بن زید مناۃ بن تمیم تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا جس دن
حدیث نمبر: 3331
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأُرْزِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ يَأْتِيكَ الْوَحْيُ؟ قَالَ: يَأْتِينِي صَلْصَلَةً كَصَلْصَلَةِ الْجَرَسِ، وَيَأْتِينِي أَحْيَانًا فِي صُورَةِ رَجُلٍ يُكَلِّمُنِي كَلَامًا، وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيَّ، فَيَفْصِمُ عَنِّي وَقَدْ وَعَيْتُ "ترجمہ
سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: وحی آپ کے پاس کیسے آتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ مجھے گھنٹی کی جھنکار کی طرح آتی ہے، اور کبھی وہ آدمی کی صورت میں آ کر مجھ سے کلام کرتا ہے، اور یہ مجھ پر آسان ہوتا ہے، پھر وہ کیفیت مجھ سے ختم ہو جاتی ہے اور میں نے سب یاد رکھا ہوتا ہے۔“