المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن ربعي أبو قتادة الأنصاري ثم السلمي " وكان أبو قتادة أحد فرسان رسول الله صلى الله عليه وسلم ورضي عنه " باب: سیدنا حارث بن ربعی، ابوقتادہ انصاری سلمی رضی اللہ عنہ، وہ رسول اللہ ﷺ کے شہسواروں میں سے تھے، اللہ ان سے راضی ہوا
حدیث نمبر: 3259
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سُرَاقَةَ، قَالَ: «رَأَيْتُ أَبَا قَتَادَةَ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ، وَابْنَ عُمَرَ، وَأَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ يَمُرُّونَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ فِي الْكُتَّابِ نَجِدُ مِنْهُمْ رِيحَ الْعَبِيرِ ويُصِفِّرُونَ لِحَاهُمْ»ترجمہ
عثمان بن عبداللہ بن سراقہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوقتادہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہم کو دیکھا کہ وہ ہمارے پاس سے گزرتے تھے، جبکہ ہم مکتب میں بچے تھے، ہم ان سے عنبر کی خوشبو محسوس کرتے تھے اور وہ اپنی داڑھیوں کو زرد رنگ سے رنگتے تھے۔