المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معبد بن خالد الجدلي عن حارثة باب: معبد بن خالد جدلی کی سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3247
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، حَدَّثَنَا أَبِي، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَصَدَّقُوا، فَسَيَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يَمْشِي الرَّجُلُ بِصَدَقَتِهِ لَا يَجِدُ مَنْ يَقْبَلُهَا»ترجمہ
سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صدقہ دو، عنقریب تم پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ آدمی اپنا صدقہ لے کر پھرے گا مگر اسے قبول کرنے والا کوئی نہیں ملے گا۔“