المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
سن سعد بن أبي وقاص، ووفاته رضي الله عنه باب: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 314
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عَقِيلٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ دَعَا بِخِلَقِ جُبَّةٍ صُوفٍ، فَقَالَ: «كَفِّنُونِي فِيهَا، فَإِنِّي لَقِيتُ فِيهَا الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَإِنَّمَا كُنْتُ أُخَبِّؤُهَا لِهَذَا»ترجمہ
ابن شہاب سے روایت ہے کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے جب موت کا وقت قریب آیا تو ایک پرانی اونی جبہ منگوایا اور فرمایا: ”مجھے اسی میں کفن دینا، کیونکہ میں نے بدر کے دن مشرکین کا اسی میں مقابلہ کیا تھا، اور میں اسے صرف اسی موقع کے لیے چھپا کر رکھے ہوئے تھا۔“