المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
سن سعد بن أبي وقاص، ووفاته رضي الله عنه باب: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 315
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: «كَانَ أَبِي إِذَا صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ تَجَوَّزَ وَأَتَمَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، وَإِذَا صَلَّى فِي الْبَيْتِ أَطَالَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ وَالصَّلَاةَ» ، قُلْتُ: يَا أَبَتَاهُ إِذَا صَلَّيْتَ فِي الْمَسْجِدِ جَوَّزْتَ، وَإِذَا خَلَوْتَ فِي الْبَيْتِ أَطَلْتَ. قَالَ: «يَا بُنَيَّ إِنَّنَا أَئِمَّةٌ يُقْتَدَى بِنَا»ترجمہ
مصعب بن سعد کہتے ہیں: میرے والد جب مسجد میں نماز پڑھتے تو ہلکی پڑھتے مگر رکوع اور سجدہ مکمل کرتے، اور جب گھر میں نماز پڑھتے تو رکوع، سجدہ اور نماز کو لمبا کرتے۔ میں نے پوچھا: ابا جان! جب آپ مسجد میں پڑھتے ہیں تو ہلکی پڑھتے ہیں، اور جب گھر میں تنہا ہوتے ہیں تو لمبی کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! ہم امام ہیں، ہماری پیروی کی جاتی ہے۔“