المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير عن حكيم بن حزام باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3078
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَلْيَبْدَأْ أَحَدُكُمْ بِمَنْ يَعُولُ، خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ»ترجمہ
عروہ بن زبیر، حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور تم میں سے ہر ایک کو اپنے زیرِ کفالت لوگوں سے شروع کرنا چاہیے، بہترین صدقہ وہ ہے جو خوشحالی کے بعد دیا جائے، اور جو سوال سے بچے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ عزوجل اسے بے نیاز کر دیتا ہے۔“