المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير عن حكيم بن حزام باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3077
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ، ثنا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، رُقًى كُنَّا نَسْتَرْقِي بِهَا، وَأَدْوِيَةٌ كُنَّا نَتَدَاوَى بِهَا، هَلْ تَرُدُّ مِنْ قَدَرِ اللهِ شَيْئًا؟ قَالَ: «هِيَ مِنْ قَدَرِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ»ترجمہ
زہری، عروہ سے، وہ حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ منتر جن سے ہم دم کرواتے تھے، اور وہ دوائیں جن سے ہم علاج کرتے تھے، کیا وہ اللہ کی تقدیر میں سے کچھ ٹال سکتی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ بھی اللہ عزوجل کی تقدیر ہی میں سے ہیں۔“