المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير عن حكيم بن حزام باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3079
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ، وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَلْيَبْدَأْ أَحَدُكُمْ بِمَنْ يَعُولُ، وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ»ترجمہ
عروہ بن زبیر، حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور تم میں سے ہر ایک کو اپنے زیرِ کفالت لوگوں سے شروع کرنا چاہیے، اور بہترین صدقہ وہ ہے جو خوشحالی کے بعد دیا جائے، اور جو سوال سے بچے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ عزوجل اسے بے نیاز کر دیتا ہے۔“