المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حكيم بن حزام بن خويلد بن أسد بن عبد العزى بن قصي بن كلاب، يكنى أبا خالد " وأمه صفية بنت زهير بن الحارث بن أسد، وأمها سلمى بنت عبد مناف بن عبد الدار، وإسلامه يوم الفتح، وكان من المؤلفة، أعطاه النبي صلى الله عليه وسلم مائة بعير من غنائم حنين " باب: سیدنا حکیم بن حزام بن خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوخالد، ان کی والدہ صفیہ بنت زہیر بن حارث بن اسد تھیں، اور ان کی نانی سلمیٰ بنت عبدمناف بن عبدالدار تھیں، انہوں نے فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا، وہ مؤلفۃ القلوب میں سے تھے، نبی کریم ﷺ نے انہیں غزوہ حنین کے مالِ غنیمت میں سے سو اونٹ عطا فرمائے
حدیث نمبر: 3060
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَنْطَبٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّهُ بَاعَ دَارَهُ مِنْ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِسِتِّينَ أَلْفًا، فَقَالُوا: غَبَنَكَ وَاللهِ مُعَاوِيَةُ. فَقَالَ: «مَا أَخَذْتُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِلَّا بَزِقِّ خَمْرٍ، أُشْهِدُكُمْ أَنَّهَا فِي سَبِيلِ اللهِ وَالْمَسَاكِينِ وَالرِّقَابِ، وَأَيُّنَا الْمَغْبُونُ؟»ترجمہ
کثیر بن زید، مطلب بن عبداللہ بن حنطب کے واسطے سے حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا گھر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ ساٹھ ہزار میں بیچا، تو لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم! معاویہ نے آپ کو دھوکہ دے دیا۔ انہوں نے کہا: ”میں نے یہ زمانہ جاہلیت میں محض ایک مشکیزہ شراب کے بدلے حاصل کیا تھا، تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ یہ رقم اللہ کی راہ میں، مسکینوں اور غلاموں کی آزادی میں خرچ ہوگی، تو ہم میں سے دھوکہ کھانے والا کون ہے؟“