المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن حمزة بن عمرو الأسلمي عن أبيه باب: محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی کی اپنے والد سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2978
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «أُنْفِرَ بِنَا وَنَحْنُ فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ دَحِسَةٍ، فَأَضَاءَتْ أَصَابِعِي حَتَّى جَمَعُوا عَلَيْهَا ظَهْرَهَمْ وَمَا سَقَطَ مِنْ مَتَاعِهِمْ، وَإِنَّ أَصَابِعِي لَتُنِيرُ»ترجمہ
حمزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں تھے کہ اچانک ایک نہایت اندھیری اور تاریک رات میں سواریاں بدک گئیں، تو میری انگلیاں روشن ہو گئیں یہاں تک کہ لوگوں نے ان کی روشنی میں اپنی سواریاں اور اپنا گرا ہوا سامان جمع کر لیا، اور میری انگلیاں واقعی چمک رہی تھیں۔