المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حدیث نمبر: 2839
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ: " وُلِدَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِخَمْسِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ شَعْبَانَ سَنَةَ أَرْبَعٍ مِنَ الْهِجْرَةِ، وَقُتِلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فِي الْمُحَرَّمِ سَنَةَ إِحْدَى وَسِتِّينَ، وَقَتَلَهُ سِنَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ النَّخَعِيُّ، وأَجْهَزَ عَلَيْهِ خَوْلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَصْبَحِيُّ مِنْ حِمْيَرَ، وَحَزَّ رَأْسَهُ وَأَتَى بِهِ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ زِيَادٍ، فَقَالَ سِنَانُ بْنُ أَنَسٍ:
[البحر الرجز]
أَوْقِرْ رِكَابِي فِضَّةً وَذَهَبَا
أَنَا قَتَلْتُ الْمَلِكَ الْمُحَجَّبَا
قَتَلْتُ خَيْرَ النَّاسِ أُمًّا وَأَبَا "ترجمہ
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: حسین بن علی رضی اللہ عنہ چار ہجری میں شعبان کی پانچ راتیں گزرنے پر پیدا ہوئے، اور جمعہ کے دن، دس محرم (عاشوراء) اکسٹھ ہجری میں شہید کیے گئے۔ انہیں سنان بن ابی انس نخعی نے قتل کیا، اور خولی بن یزید اصبحی، جو حمیر سے تھا، نے انہیں زخمی حالت میں تہہ تیغ کیا اور ان کا سر کاٹ کر عبیداللہ بن زیاد کے پاس لے آیا۔ اس پر سنان بن انس نے یہ اشعار کہے: ”میری سواری کو چاندی اور سونے سے لاد دو، میں نے اس محجوب بادشاہ کو قتل کیا ہے، میں نے لوگوں میں سب سے بہترین ماں باپ والے کو قتل کیا ہے۔“