المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حدیث نمبر: 2771
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «قُتِلَ عَلِيٌّ وَهُوَ ابْنُ اثْنَيْنِ وَخَمْسِينَ، وَلَهَا قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَمَاتَ لَهَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، وَمَاتَ لَهَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ»ترجمہ
جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ باون برس کی عمر میں شہید ہوئے، اسی عمر میں سیدنا حسین بن علی شہید ہوئے، اور اسی عمر میں علی بن حسین کا انتقال ہوا، اور اسی عمر میں محمد بن علی بن حسین کا انتقال ہوا۔“