حدیث نمبر: 2770
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: «قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فِي سَنَةِ إِحْدَى وَسِتِّينَ، وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ سَنَةً، وَكَانَ يَخْضِبُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ»
ترجمہ

ابوبکر بن ابی شیبہ کہتے ہیں: ”سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ عاشوراء کے دن سنہ اکسٹھ ہجری میں شہید کر دیے گئے، اس وقت ان کی عمر اٹھاون برس تھی، اور وہ مہندی اور کتم سے خضاب لگایا کرتے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 2770
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 98، حدیث 2783