حدیث نمبر: 274
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذَا الْوَبَاءَ شَيْءٌ عُذِّبَ بِهِ الْأُمَمُ قَبْلَكُمْ، وَقَدْ بَقِيَتْ فِي الْأَرْضِ مِنْهُ بَقِيَّةٌ، فَتَقَعُ أَحْيَانًا، وَيَذْهَبُ أَحْيَانًا، فَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا مِنْهَا، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَلَسْتُمْ بِهَا فَلَا تَدْخُلُوا عَلَيْهِ»
ترجمہ

عامر بن سعد اپنے والد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وبا ایسی چیز ہے جس سے تم سے پہلے امتوں کو عذاب دیا گیا، اور اس کا کچھ حصہ زمین میں باقی رہ گیا ہے، جو کبھی پھیلتا ہے اور کبھی چلا جاتا ہے۔ تو جب یہ کسی ایسی زمین میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو تو وہاں سے نہ نکلو، اور جب یہ کسی ایسی زمین میں پھیل جائے جہاں تم موجود نہ ہو تو وہاں داخل نہ ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / العشرة / حدیث: 274
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 132، حدیث 276