حدیث نمبر: 275
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، ثنا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: ذُكِرَ الطَّاعُونُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّهُ رِجْسٌ أَصَابَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِبَلَدٍ فَلَا تَدْخُلُوهَا عَلَيْهِ، وَإِذَا وَقَعَ وَأَنْتُمْ بِبَلَدٍ فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ»
ترجمہ

…سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے سامنے طاعون کا ذکر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک ناپاکی (عذاب) ہے جو تم سے پہلے لوگوں پر آیا، تو جب تم کسی شہر میں اس کے بارے میں سنو تو وہاں داخل نہ ہو، اور جب یہ کسی ایسے شہر میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو تو اس سے بھاگتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / العشرة / حدیث: 275
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 133، حدیث 277