المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
سن الزبير بن العوام، ووفاته وأخباره رضي الله عنه باب: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی عمر، وفات اور واقعات
حدیث نمبر: 240
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قَرِيبٍ الْأَصْمَعِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَوْنٍ، يَقُولُ: هَؤُلَاءِ الْخِيَارُ قُتِلُوا قَتْلًا، ثُمَّ بَكَى، فَقَالَ: قَاتِلُ الزُّبَيْرِ أَقْبَلَ عَلَى الزُّبَيْرِ فَأَقْبَلَ الزُّبَيْرُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: أُذَكِّرُكَ اللهَ، فَكَفَّ عَنْهُ الزُّبَيْرُ حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ مِرَارًا، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: «قَاتَلَهُ اللهُ يُذَكِّرُ بِاللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَيَنْسَاهُ»ترجمہ
…پھر راوی رو پڑا اور کہا: زبیر کا (بعد میں) قاتل بننے والا شخص زبیر کی طرف بڑھا تو زبیر بھی اس کی طرف متوجہ ہوئے، اس نے کہا: میں تجھے اللہ کی قسم دیتا ہوں، تو زبیر نے اس سے ہاتھ روک لیا، وہ کئی بار ایسا کرتا رہا۔ زبیر (اس کے بارے میں) کہا کرتے تھے: ”اللہ اسے ہلاک کرے، وہ اللہ عزوجل کی قسم یاد دلاتا ہے اور خود اسے بھول جاتا ہے۔“