المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى ولد جرير، عن جرير، منهم المنذر بن جرير، عن أبيه باب: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی اولاد کی ان سے روایات، جن میں منذر بن جریر کی اپنے والد سے روایت بھی شامل ہے
حدیث نمبر: 2363
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، ثنا الضَّحَّاكُ، خَالُ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِيرٍ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يُؤْوِي الضَّالَّةَ إِلَّا ضَالٌّ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بھٹکے ہوئے جانور کو صرف بھٹکا ہوا شخص ہی پناہ دیتا ہے۔“