❮
❯
حدیث نمبر: 2364
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، ثنا الضَّحَّاكُ بْنُ الْمُنْذِرِ، عَنْ مُنْذِرِ بْنِ جَرِيرٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي بِالْبَوَارِيجِ فَرَاحَتِ الْبَقَرُ فَرَأَى بَقَرَةً أَنْكَرَهَا، فَقَالَ لِلرَّاعِي: مَا هَذِهِ قَالُوا: هَذِهِ بَقَرَةٌ لَحِقِتْ بِالْبَقَرِ لَا يُدْرَى لِمَنْ هِي، فَأَمَرَ بِهَا، فَطُرِدَتْ حَتَّى تَوَارَتْ عَنْهُ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يُؤْوِي الضَّالَّةَ إِلَّا ضَالٌّ»
ترجمہ

منذر بن جریر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد (سیدنا جریر رضی اللہ عنہ) کے ساتھ بوارج میں تھا کہ گائیں شام کو واپس آئیں، تو انہوں نے ایک گائے دیکھی جسے وہ نہیں پہچانتے تھے، انہوں نے چرواہے سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ ایک گائے ہے جو (ہماری) گایوں میں آ ملی ہے، معلوم نہیں یہ کس کی ہے۔ تو انہوں نے حکم دیا کہ اسے ہانک دیا جائے، چنانچہ اسے ہانک دیا گیا یہاں تک کہ وہ اوجھل ہو گئی۔ پھر انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بھٹکے ہوئے جانور کو صرف بھٹکا ہوا شخص ہی پناہ دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2364
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 330، حدیث 2377