حدیث نمبر: 21911
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ، عَنْ عَمَّتِهِ: أَنَّهَا " أَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، فَقَضَى لَهَا حَاجَتَهَا، ثُمَّ قَالَ: أَذَاتُ بَعْلٍ أَنْتِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: فَكَيْفَ أَنْتِ لَهُ؟ قَالَتْ: مَا آلُوَهُ إِلَّا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ. قَالَ: فَانْظُرِي كَيْفَ أَنْتِ لَهُ فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ "
ترجمہ

سیدنا حصین بن محصن رضی اللہ عنہ کی پھوپھی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ ایک حاجت لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، تو آپ ﷺ نے ان کی حاجت پوری کر دی، پھر فرمایا: ”کیا تمہارا شوہر ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا: میں اپنی طاقت بھر اس کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی، سوائے اس کے جس سے میں عاجز آ جاؤں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دیکھو تم اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہو، کیونکہ وہی تمہاری جنت اور تمہاری جہنم ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21911
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 183، حدیث 449