المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
نساء غير مسميات ممن لهن صحبة باب: کچھ نامعلوم خواتین صحابیات
حدیث نمبر: 21910
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ الْعَطَّارُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ حُصَيْنَ بْنَ مِحْصَنٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَمَّتَهُ " دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: ذَاتُ زَوْجٍ أَنْتَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: كَيْفَ أَنْتِ لَهُ؟ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا آلُوَهُ إِلَّا مَا عَجَزْتُ. فَقَالَ: انْظُرِي كَيْفَ أَنْتِ لَهُ، فَإِنَّمَا هُوَ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ "ترجمہ
سیدنا حصین بن محصن رضی اللہ عنہ کی پھوپھی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ ایک دن رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تمہارا شوہر ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں اپنی طاقت بھر اس کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی، سوائے اس کے جس سے میں عاجز آ جاؤں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دیکھو تم اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہو، کیونکہ وہی تمہاری جنت اور تمہاری جہنم ہے۔“