المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
نساء غير مسميات ممن لهن صحبة باب: کچھ نامعلوم خواتین صحابیات
حدیث نمبر: 21912
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ، عَنْ عَمَّتِهِ: أَنَّهَا " أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَمَا لَكِ بَعْلٌ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: كَيْفَ أَنْتِ لَهُ؟ قَالَتْ: مَا آلُوَ إِلَّا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ. فَقَالَ: اعْلَمِي أَنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ "ترجمہ
سیدنا حصین بن محصن رضی اللہ عنہ کی پھوپھی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں، تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تمہارا شوہر نہیں؟“ انہوں نے کہا: جی ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا: میں اپنی طاقت بھر کوئی کسر نہیں چھوڑتی، سوائے اس کے جس سے میں عاجز آ جاؤں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جان لو کہ وہی تمہاری جنت اور تمہاری جہنم ہے۔“