المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2160–2164) باب: (احادیث 2160 تا 2164)
حدیث نمبر: 2163
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ، أَنَّ حُذَيْفَةَ الْبَارِقِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ جُنَادَةَ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ الْأَزْدِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُمْ دَخَلُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيَةَ نَفَرٍ هُوَ ثَامِنُهُمْ فَقَرَّبَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، فَقَالَ: «كُلُوا» فَقَالُوا: صِيَامٌ، فَقَالَ: «أَصُمْتُمْ أَمْسِ؟» ، قَالُوا: لَا قَالَ: «أَفَصَائِمُونَ أَنْتُمْ غَدًا؟» قَالُوا: لَا، قَالَ: «فَأَفْطِرُوا»ترجمہ
راوی کہتے ہیں: وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آٹھ افراد کی صورت میں حاضر ہوئے، وہ ان کا آٹھواں تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن ان کے سامنے کھانا رکھا اور فرمایا: ”کھاؤ۔“ انہوں نے کہا: ہم روزے سے ہیں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا کل روزہ رکھو گے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو روزہ افطار کر لو۔“