حدیث نمبر: 21614
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ، وَقَدْ بَايَعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: «كُنَّا لَا نَعُدُّ الْكُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ بَعْدَ الْغُسْلِ شَيْئًا»ترجمہ
سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیعت کی تھی، وہ کہتی ہیں: ”ہم غسل کے بعد مٹیالے اور زرد رنگ کے اثر کو کچھ نہیں سمجھتی تھیں۔“