حدیث نمبر: 2153
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، وَحَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا ابْنُ هُبَيْرَةَ، أَنَّ أَبَا تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيُّ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَالِكٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَصْرَةَ الْغِفَارِيَّ، يَقُولُ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ بِالْمُخَمَّصِ وَادٍ مِنْ بَعْضِ أَوْدِيَتِهِمْ ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ هَذِهِ الصَّلَاةَ عُرِضَتْ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ فَتَرَكُوهَا، أَلَا وَمَنْ صَلَّاهَا ضُعِّفَ لَهُ أَجْرُهَا وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتَّى تَرَوُا الشَّاهِدَ» وَهُوَ النَّجْمُ
ترجمہ

عبداللہ بن مالک جیشانی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں مخمص میں، جو ان کی وادیوں میں سے ایک وادی ہے، عصر کی نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ”یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی تھی تو انہوں نے اسے چھوڑ دیا، خبردار! جو اسے پڑھے گا اسے دگنا اجر دیا جائے گا، اور اس کے بعد کوئی نماز نہیں جب تک تم ستارہ نہ دیکھ لو“، یعنی وہ ستارہ جو مغرب کے وقت نظر آتا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2153
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 278، حدیث 2166