المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2149–2158) باب: (احادیث 2149 تا 2158)
حدیث نمبر: 2152
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ خَيْرِ بْنِ نُعَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ، عَنْ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ، عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ رَضِي اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى يَوْمًا صَلَاةَ الْعَصْرِ بِالْمُخَمَّصِ ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ: «هَذِهِ الصَّلَاةُ عُرِضَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَتَوَانَوْا عَنْهَا وَتَرَكُوهَا، فَمَنْ صَلَّاهَا مِنْكُمْ ضُعِّفَ لَهُ أَجْرُهَا ضِعْفَيْنِ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتَّى يَطْلُعَ الشَّاهِدُ» ، قَالَ اللَّيْثُ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ خَيْرِ بْنِ نُعَيْمٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِترجمہ
سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن مخمص کے مقام پر عصر کی نماز پڑھائی، پھر واپس ہوئے تو فرمایا: ”یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی تھی، تو انہوں نے اس میں سستی کی اور اسے چھوڑ دیا، تو تم میں سے جو اسے پڑھے گا اسے دگنا اجر دیا جائے گا، اور اس کے بعد کوئی نماز نہیں جب تک ستارہ طلوع نہ ہو۔“
لیث کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث خیر بن نعیم سے بھی اسی سند سے سنی ہے۔