حدیث نمبر: 21528
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقِ الرَّاسِبِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ آمِنَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ يَأْكُلُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ: لَا يَأْكُلُ حَتَّى يَتَوَضَّأَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ يَرْقُدُ الْجُنُبُ؟ قَالَ: «مَا أُحِبُّ أَنْ يَرْقُدَ وَهُوَ جُنُبٌ حَتَّى يَتَوَضَّأَ، وَيُحْسِنَ وُضُوءَهُ، وَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يُتَوَفَّى، فَلَا يَحْضُرُهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ»
ترجمہ

سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں کھا سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہ کھائے یہاں تک کہ وضو کر لے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا جنبی سو سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے پسند نہیں کہ وہ جنابت کی حالت میں سوئے یہاں تک کہ وضو کر لے اور اچھی طرح وضو کرے، کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ اسے موت آ جائے تو جبریل علیہ السلام اس کے پاس حاضر نہ ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21528
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 36، حدیث 65